Skip to main content

Featured

Smallest camera 📸 of the world .

 Introducing the world's smallest camera the size of a grain of salt  Technology has come a long way, making big things smaller.  A company on the Internet showed a small camera, the size of which is only 0.575 - 0.575, which is like a grain of salt. People were surprised by this development.  Made by a company called OmniVision Technologies in the US  The little wonder holds the Guinness World Record for being the smallest commercially available image sensor.  It measures only 0.575mm x 0.575mm.

افغانستان میں محرم الحرام کی تیاریاں مکمل کرلی


 *محرم الحرام میں عزاداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا: طالبان*



طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے سیکیورٹی ادارے فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے ایام، بالخصوص نو اور دس محرم کیلئے پورے طور سے تیار ہیں اور اہل تشیع کو بھی اپنے مذہبی پروگراموں کے انعقاد کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تمام امام بارگاہوں میں بھی عزاداری کا سلسلہ بر‍قرار رہے گا۔

البتہ طالبان کے ترجمان نے سیکیورٹی معاملات اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بڑے بڑے اجتماعات پر پابندی اور عزاداری کے جلوسوں کو محدود پیمانے پر نکالنے کی بات کہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ طالبان نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ان کے بقول افغانستان کے زیادہ تر علاقوں میں محرم کی مجالس پر امن طریقے سے منعقد ہوئیں۔

Comments

Popular Posts